روس نے یورپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو عملاً خراب کر لیا ہے، جرمن صدر،

یورپ اچھے تعلقات کاخواہاں ہے مگر روس دلچسپی نہیں رکھتا،یواخم گاؤک کاتقریب سے خطاب

منگل 2 ستمبر 2014 20:29

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) جرمن صدر یواخم گاوٴک نے کہا ہے کہ روس نے اپنی حکومتی ترجیحات کے باعث یورپ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خراب کر لیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گاوٴک کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس یورپ میں ایک نیا آرڈر قائم کرنے کی طلب رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن صدر نے کہاکہ یورپ ماسکو حکومت کے ساتھ پارٹنرشپ اور اچھے تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں لیکن روس کی بدلتی پالیسیوں کے باعث ایسا ممکن نہیں۔

جرمن صدر پولینڈ میں نازی دور میں کی گئی فوج کشی کی 75 ویں برسی کی تقریب میں شریک تھے۔ یہ تقریب پولستانی شہر گدانسک میں منعقد کی گئی۔ گاوٴک کا یہ بھی کہا کہ ٹولسٹائی اور دوستوفسکی جیسے ادیبوں کی سرزمین کو یورپ کا حصہ ہونا چاہیے لیکن روس یورپ میں مسلح تنازعے کے تناظر میں نئی سرحدوں کا تعین کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :