جج کی گاڑی پرحملہ، قادری اور عمران خا ن کیخلاف مزید3مقدمہ درج،مجموعی تعداد نو ہوگئی

منگل 2 ستمبر 2014 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کیخلاف مزید تین پرچے کٹ گئے جس کے بعد تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مرکزی قائدین پر مقدمات کی مجموعی تعداد نو ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پہلے پولیس گاڑی پر حملہ اور پتھروں کی بارش، جس کے بعد سپریم کورٹ کے جج جسٹس ثاقب نثار کی گاڑی پر بھی حملہ اور پتھراوٴ کیا گیا، صورت حال کے بعد تھانہ کوہسار میں عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کیخلاف مزید تین ایف آئی آر درج کرلی گئی ہیں جن میں ایک نجی ٹی وی کے دفتر پر حملہ اور توڑپھوڑ کرنے کیخلاف بھی ہے۔

تھانہ کوہسار میں 404،405 اور 406ایف آئی آر نمبر درج کی گئی ہیں، عمران خان، طاہر القادری اور دیگر قیادت کیخلاف اب تک مجموعی طور پر نو مقدمات درج کیے جاچکے ہیں، تھانہ سیکرٹریٹ میں تین، تھانہ آبپارہ میں ایک، تھانہ کوہسار میں تین اور تھانہ مارگلہ میں دو مقدمات درج کئے گئے ہیں۔