Live Updates

آئین کی با ت کر نیوالے خود عمل نہیں کرتے آرٹیکل چھ کے تحت بغاوت کا مقدمہ چلایا جائے،طاہر القادری،

بڑی جماعتوں نے ہاتھ تھامے میں نے اور عمران خان نے بھی تھامے ہوئے ہیں وزیر اعظم غیر ملکی دوروں پر پیسے بناتے ہیں، عوام کیلئے فرصت نہیں، کلمہ پڑھ کر کہتا ہوں جاوید ہاشمی کو وزیراعظم بنانے کی بات نہیں کہی

منگل 2 ستمبر 2014 20:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جاوید ہاشمی کو وزیر اعظم بنانے کے حوالے سے کہا ہے کہ میں کون ہوتا ہوں کسی کو وزیر اعظم بنانے والا  بڑی جماعتوں نے ہاتھ تھامے ہیں میں اور عمران خان نے بھی تھامے ہوئے ہیں  وزیر اعظم غیر ملکی دوروں پر پیسے بناتے ہیں  عوام کیلئے فرصت نہیں  ہمارے ہاں گلو بٹ نہیں ڈی جی بٹ ہوتے ہیں  پی ٹی وی پر حملے میں مسلم لیگ (ن)کے گلو بٹ ملوث ہوسکتے ہیں  ہماری جنگ آئین کے ابتدائی 40آرٹیکلز کے نفاذ کیلئے ہے  آئین کی با ت کر نے والے خود عمل نہیں کرتے  آرٹیکل چھ کے تحت بغاوت کا مقدمہ چلایا جائے ،آزادی اور انقلاب مارچ کے پیچھے فوج کاکوئی کردارنہیں،یہ تحریک کیخلاف سازش ہے۔

منگل کو یہاں تحریک انصاف کے کنٹینر پر عمران خان کے ہمراہ دھرنوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہاکہ آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا موجودہ قومی اسمبلی آئین اور جمہوریت کی دھجیاں بکھیر کر وجود میں آئی ہیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مختلف رہنماؤں نے زور دیا کہ آئین اور جمہوریت کے ساتھ غیر مشروط طورپرحکوم مت کے ساتھ کھڑے ہیں وہ تو جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں کیا ہم آئین اور جمہوریت کے خلاف ہیں ۔

(جاری ہے)

ہم بھی آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں ہماری سوچ میں فرق ہے طاہر القادری نے کہاکہ آئین دو حصوں پر مشتمل ہے پہلا آئین کے40آر ٹیکل پر مشتمل ہے جس میں عوام کو بنیادی حقوق دیئے گئے ہیں آئین کا پہلا حصہ ہر شہری کی زندگی کو تحفظ فراہم کرتا ہے عزت و آبرو کا تحفظ دیتا ہے آئین کا پہلا حصہ حکمرانوں  پارلیمنٹ میں بیٹھے نمائندوں سے لمحہ لمحہ کی انفارمیشن تک رسائی کا حق دیتا ہے آئین کے تحت ہم شہری اپنے نمائندے سے پوچھ سکتا ہے کہ کون کتنے اختیارات استعمال کررہا ہے آئین کا یہ حصہ معاشرے کے ہر فرد کو عزت دیتا ہے آئین کا پہلا حصہ ہر شخص کو گھر  روٹی اور کپڑا فراہم کر نے کی ضمانت دیتا ہے آئین کا پہلا حصہ ہر شہری کو مفت علاج فراہم کرتا ہے انصاف  تعلیم  روز گار کی ضمانت دیتا ہے آئین کا پہلا حصہ کہتا ہے کہ کوئی شہری بھوکا نہ مرے ظلم ہو جائے تو داد رستی دیتا ہے وہ حقوق دیتا ہے جو یورپ اور امریکہ میں دیئے جاتے ہیں پاکستان کو بنے 67سال گزر گئے آئین کو بنے 41سال گزر گئے حکمران آتے جاتے رہے ہیں مارشل لاء کے دور کو نکا ل دو جمہوری آتی جاتی رہی ہیں کسی نے آئین کے مطابق عوام کو بنیادی حقوق نہیں دیئے حکمرانوں نے آئین کا ایک بھی آرٹیکل نافذ نہیں کیا طاہر القادری نے کہاکہ آرٹیکل 41سے 280تک صرف کاروبار حکومت چلانے سے متعلق ہے دوسرے حصے کے مطابق صدر کیسے آئے  وزیر اعظم  وزرائے اعلیٰ کیسے منتخب ہوں  عدلیہ کیسے بنائی جائے اور ادارے کیسے چلائے جائیں طاہر القادری نے کہاکہ دوسرے ممالک کے آئین حقوق دیتے ہیں امریکہ  برطانیہ  ترکی اور جرمنی کا آئین دیکھ لیں انسانی حقوق کی ضمانت دیتے ہیں تمام اختیارات عوام کے پاس ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ 41سال سے آئین کو معطل کر نے والوں پر آرٹیکل چھ کے تحت بغاوت کامقدمہ چلایا جائے طاہر القادری نے کہاکہ حکمرانوں کو صرف آئین کے دوسرے حصے سے دلچسپی ہے جو کاربار سلطنت چلانے سے متعلق ہے پہلے حصے سے کوئی دلچسپی نہیں اور ہمیں آئین کے پہلے حصے سے دلچسپی ہے ہم لوگوں کے کاروبار چلاتے ہیں ہم کو عوام سے دلچسپی ہے تاکہ ان کو انصاف ملے آپ خود انصاف کریں آئین کے ساتھ کون کھڑا ہے انہوں نے کہاکہ پولیس ریاستی جبر کے ساتھ چودہ آدمی شہید دیتی ہے 85کو زخمی کیا جاتا ہے کیا یہی جمہوریت ہے ؟ہمارے لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں اور ہمیں مقدمے کا حق نہیں چودہ دن تک ماڈل ٹاؤن کو قید خانے میں تبدیل کر دیا گیا پنجاب کو کنٹینروں میں تبدیل کر دیا گیا کیا یہی جمہوریت ہے ؟انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں حکمران مک مکا کے ذریعے آئے مک مکا کے ذریعے الیکشن کمیشن بنایا گیا  نگران حکومت بنائی گئی کیا یہی جمہوریت ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے 25ہزار کارکنوں کو پنجاب میں گرفتار کیا گیا یہاں اسمبلی میں وزیر اعظم جھوٹ بولتا ہے کیا یہی جمہوریت ہے عمران خان ایک سال تک کہتے رہے چار حلقے کھول دیئے جائیں انہوں نے حلقے نہیں کھولے مجبوراً سڑکوں پر آنا پڑا کیا یہی جمہوریت ہے افضل خان نے الیکشن کا پول کھول دیا ہے ہمارے اوپر ناجائز دہشتگردی کے پرچے درج ہوتے ہیں کیا یہی جمہوریت ہے اے پی سی میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف شفاف تحقیقات تک مستعفی ہو جائیں کیا شہباز شریف کے پاس کوئی آدمی نہیں نواز شریف کو ایک آدمی بھی نہیں ملا انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ رپورٹ میں میرا نام آیاتو مستعفی ہو جاؤنگا کمیشن نے ماڈل ٹاؤن سانحہ میں پنجاب حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے انہوں نے کہاکہ یہ جھوٹے ہیں یہ خاندانی بادشاہت ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی پر تحریک انصاف اور ہم نے لا تعلقی کا اعلان کیا ہے حملہ تو دور کی بات ہے پی ٹی وی کے دروازے پر جانا بھی ہمارے منصوبے میں شامل نہیں تھا ہمیں علم بھی نہیں کہ پی ٹی وی بھی ادھر ہے کل پتا چلا ہے کہ پی ٹی وی کہاں واقع ہے ؟ہم نے صرف وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ پی ٹی وی پر حملے والے لوگ مسلم لیگ (ن)کے ہوں ہم نے اپنے لوگوں کو نہیں بھیجا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دوست کہتے ہیں کہ مظاہرین کے پاس کلہاڑیاں اور ہتھوڑے ہیں سو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ کمیٹی بنائی جائے اور ہسپتال میں جاکر دیکھے کہ پولیس اہلکاروں کو کہاں کلہاڑیاں لگی ہیں ہمارے ہاں گلو بٹ نہیں ہیں طاہر القادری نے کہاکہ یہ کہنا ہے کہ فوج ہمارے پیچھے ہے میں حلفاً کہتا ہوں قسم کھا کر کہتا ہوں میری آرمی چیف سے ایک ہی ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف کو ہم سے ملنے کا کہا ۔

یہ احتجاجی تحریک کے خلاف سازش ہے انہوں نے کہاکہ اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بحران ٹلنے کے بعد وزراء میں تکبر اور رعونت آ جائیگی یہ انہوں نے بالکل ٹھیک کہا ہے ہمار ا یقین ہے وزراء کے تکبر میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ماضی میں بھی جھانکے حکمران آصف علی زر داری کو کیا کہتے تھے ؟وہ بولیاں ہماری بولیوں سے نرم تھی انہوں نے کہاکہ لوگوں کو انصاف نہ ملے تو کہاں جائیں نہ عدالتوں سے انصاف ملتا ہے اور ہی اسمبلی سے انصاف مل رہا ہے یہ عوام ظلم اور جبر کے ستائے ہوئے ہیں ان کے ساتھ نا انصافیاں ہوئی ہیں یہ مظلوموں کی جنگ ہے اسمبلی میں کہتے ہیں یہ تین چار ہزار لوگ ہیں یہ انسانوں کا سمندر ہے طاہر القادری نے کہاکہ اعتزاز احسن نے کہا کہ دھرنوں والوں کی کئی شکایات درست ہیں دھاندلی ہوئی ہے آزادی مارچ والے بھی یہی کہتے ہیں دھاندلی ہوئی ہے اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ ہمارے احتجاج پر وزیر اعظم کو پارلیمنٹ یاد آ گئی انہیں تو اپنے دوروں سے فرصت نہیں ملتی طاہر القادری نے کہاکہ وزیر اعظم اٹک  ڈی جی خان  روجھان  پنجاب  سندھ  بلوچستان اور خیبر پختون خوا کیوں نہیں جاتے کیونکہ عوام کی دیکھ بھال کیلئے کچھ خرچ کر نا پڑتا ہے غریبوں کو کچھ دینا پڑتا ہے سکول بنانے پڑتے ہیں تعلیمی اداروں پر پیسے لگانا پڑتے ہیں ہر شخص کو انصاف اس کی دہلیز پر ملنا چاہیے انہوں نے کہاکہ بیرون دوروں سے وزیر اعظم کو بزنس ملتا ہے طاہر القادری نے کہاکہ سیاسی جماعتیں کہتی ہیں کہ ہم ایک ہیں یہ کرپشن کیلئے ہیں ہم غریبوں کیلئے ایک ہیں یہ کرپشن بنانے کیلئے ایک ہیں ہم کرپشن کو پاش پاش کر نے کیلئے ایک ہیں یہ لوگ نا انصافی کیلئے ایک ہیں ہم انصاف کیلئے ایک ہیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہمارے نہتے لوگوں کو دہشتگرد کہا گیا خانہ بندوش کہا گیا اس سے بڑی انسانیت کی اور کیا تذلیل ہوسکتی ہے اچکزئی صاحب آپ جمہوریت کی بات اس لئے کرتے ہیں کیونکہ آپ کا بھائی گور نربلوچستان ہے ہمیں کہا گیا کہ برطانیہ میں اس طرح احتجاج نہیں ہوتا ہم کہتے ہیں برطانیہ میں دھاندلی ہی نہیں ہوتے جس پر لوگوں کو احتجاج کر نا پڑتا یہاں بیٹیوں کی عزت لوٹی جاتی ہے ایسی جمہوریت پر لعنت ہے طاہر القادری نے کہاکہ جاوید ہاشمی نے میرے حوالے سے کہا کہ طاہر القادری نے کہا تھا کہ آپ کو وزیر اعظم بنا دینگے میں کلمہ طیبہ پڑھ کر کہتا ہوں ایسی کوئی بات ہوئی ہی نہیں ہے طاہر القادری نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی پہلی ایف آئی آر غلط درج ہوئی تھی اب دوبارہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے اس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں اس میں دہشتگردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے نواز شریف  شہباز شریف سمیت وفاقی وزراء کو نامزد کیا گیا ہے یہ سب کچھ عوام کے احتجاج پر ہوا ہے میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات