Live Updates

چارسدہ ، تحریک انصاف کے بلوائی اسلام آباد پشاور موٹر وے پر دیگیں رکھ کر چاول پکانے لگے

منگل 2 ستمبر 2014 20:23

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء ) چارسدہ میں تحریک انصاف کے بلوائی اسلام آباد پشاور موٹر وے پر دیگیں رکھ کر چاول پکانے لگے جس کی وجہ سے موٹر وے پر ٹریفک معطل رہی۔اسلام آباد میں کارکنان پر تشدد کے خلاف تحریک انصاف کے بلوائیوں نے چارسدہ انٹر چینج کے قریب موٹر وے پر دھرنا دیا اور سڑک پر دیگیں رکھ کر چاول پکانے لگے ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے اسلام آباد سے پشاور اور چارسدہ سے پشاور جانے والی موٹر وے پر پانچ گھنٹے تک ٹریفک بند رہی ۔

موٹر وے پر چاول تیار ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اپنے مظاہرے کے مقصد کو بالائے طاق رکھا اورخود چاول کھانے کے لئے دیگو پر ٹوٹ پڑے ۔بات یہاں پر ختم نہ ہوئی بلکہ بعض کارکن تو شاپنگ بیگ بھر بھر کر گھر والوں کو بھی لے جاتے رہے ۔کھانے کے دوران شد ید بد نظمی کی وجہ سے پی ٹی آئی کے قیاد ت کو دھرنا ختم کر نا پڑا اور موٹر وے کو رہر قسم کی ٹریفک کی روانی کے کئے بحال کر دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات