Live Updates

جاوید ہاشمی کے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئے،پیپلزپارٹی ،

عمران خان کی احتجاجی طرز سیاست سے ملکی معیشت کی حالت درگردوں ہو گئی ہے،ارکان قومی اسمبلی

منگل 2 ستمبر 2014 20:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قومی اسمبلی میں چیف ویب ایم این اے میر اعجاز حسین جکھرانی، ایم این اے عمران ظفر لغاری اور ایم این اے ملک اسد سکندر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئے۔ جاوید ہاشمی پی ٹی اے کے صدر ہیں ان کے الزامات کی اہمیت ہے۔

پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی احتجاجی طرز سیاست سے ملکی معیشت کی حالت درگردوں ہو گئی ہے اور ملک اقتصادی طور پر مفلوج ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو احتجاجی سیاست کی ضرورت نہیں بلکہ ضرب عضب اور دیگر قومی ایشوز پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے ملک میں عسکریت اثرورسوخ ہورہا ہے جو جمہوریت عمل کے نقل سے ہی ختم ہو سکتا ہے۔

ایسے موقع پر جبکہ ملک میں ایک ہیجانی کیفیت طاری ہے اور انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جاوید ہاشمی کے عمران خان پر عائد کئے گئے الزامات مکمل طور پر رد نہیں کئے جاسکتے۔ ان الزامات کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے اور عسکری قوتوں کی مدد سے نشستیں حاصل کرنے والے چہرے بے نقاب ہوسکیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے عمران خان اورطاہر القادری سے کہا کہ فوری طور پر وفاقی دارالحکومت کو آزاد کر دیں تاکہ جمود ختم ہو اور ملک میں روکی ہوئی کاروباری ، تجارتی سرگرمیاں شروع ہو سکیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات