Live Updates

حکومت کا طاہر القادری اور عمران خان سے آخری دفعہ مذاکرات کا فیصلہ،

جمعرات تک مسئلہ حل نہ ہوا تو ریڈ زون کو خالی کرانے کی قرارداد مشترکہ اجلاس میں پیش کی جائے گی،رپورٹ

منگل 2 ستمبر 2014 19:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) حکومت نے طاہر القادری اور عمران خان سے آخری دفعہ مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق جمعرات تک اگر معاملہ حل نہ ہوا تو ریڈ زون کو ایوان کی قرارداد کے ذریعے خالی کرایا جائیگا اور ریڈ زون کو خالی کرانے کی قرارداد مشترکہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

متوقع قرارداد پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن پارلیمانی رہنماوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قرارداد جمعرات تک پیش کی جا سکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہو گا۔ قرارداد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ریڈ زون خالی کرانے کا کہا جائیگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات