طاہر القادری نے ”ڈی جے بٹ“ کی تشریح کر دی

منگل 2 ستمبر 2014 19:23

طاہر القادری نے ”ڈی جے بٹ“ کی تشریح کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے اپنے خطاب کے دوران تحریک انصاف کے ”ڈی جے بٹ“ کی تشریح کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے کنٹینر پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے ہمارے کارکن نہیں تھے بلکہ مسلم لیگ ن کے گلو بٹ تھے جس پر قریب بیٹھے عمران خان نے کہا کہ ہمارے ہاں گلو بٹ نہیں ”ڈی جے بٹ“ ہوتے ہیں۔ طاہر القادری نے عمران خان کی کہی ہوئی بات کو عوام تک پہنچانے کیساتھ ساتھ تشریح بھی کر دی اور کہا کہ ڈی جے بٹ کا مطلب ہے، ” ڈی فار ڈیسنٹ، جے فار جسٹس، بی فار بٹ“۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ”ڈیسنٹ جسٹس بٹ“ ہیں جو انصاب کیلئے لڑتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :