مولانا آپ باہر کے باغیوں کو نکالنے کے مشورے دے رہے ہیں ، ایک ”باغی “ میں بھی ہوں اندر آگیاہوں، جاوید ہاشمی کی مولانافضل الرحمن سے ہلکی پھلکی نوک جھونک، سربراہ جمعیت علماء مسکراتے رہے

منگل 2 ستمبر 2014 19:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) مولانا آپ باہر کے باغیوں کو نکالنے کے مشورے دے رہے ہیں ، ایک ”باغی “ میں بھی ہوں اندر آگیاہوں، جاوید ہاشمی کی مولانافضل الرحمن سے ہلکی پھلکی نوک جھونک، سربراہ جمعیت علماء مسکراتے رہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اپنے خطاب کے دوران مخدوم جاوید ہاشمی نے مولانافضل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مولانا آپ کہہ رہے ہیں کہ باہر کے باغیوں کو نکال دیں لیکن اس باغی کا کیا کریں گے جو ایوان کے اندر آگیاہے ۔

ہمیں لوگوں کے مسائل حل کرنا ہونگے اس موقع پر مولانافضل الرحمن مسلسل مسکراتے رہے واضح رہے کہ قبل ازیں مولانافضل الرحمن نے اپنے خطاب کے دوران حکومت کو مشورہ دیا کہ پارلیمنٹ کے لان میں ڈیرے ڈالنے والوں کو آپریشن کرکے نکال باہر کیا جائے کیونکہ یہ کھلم کھلا آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :