پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،مولانافضل الرحمن اور محمود اچکزئی نے انقلابیوں سے پارلیمنٹ ہاؤس کو خالی کرانے کا مطالبہ کردیا

منگل 2 ستمبر 2014 19:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،مولانافضل الرحمن اور محمود اچکزئی نے انقلابیوں سے پارلیمنٹ ہاؤس کو خالی کرانے کا مطالبہ کردیا، منگل کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمن نے کہاکہ دھرنا دینے والوں نے اس ایوان کا تقدس پامال کیاگیا ہے اس لئے حکومت سیکورٹی فورسز کو حکم دے اور اگر یہ آرام سے نہ جائیں تو انہیں طاقت کے ذریعے یہاں سے نکالا جائے اور اسلام آباد کو ان لوگوں سے پاک کیاجائے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پختونخواہ میپ کے سربراہ محمود اچکزئی نے بھی آئین پاکستان کی مختلف شقوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ کسی کو یہ اجازت نہیں کہ وہ زبردستی ایوان میں داخل ہو اور یہاں خیمہ بستیا ں لگالے حکومت ان لوگوں سے پارلیمنٹ کو آزاد کرائے اس وقت اس ایوان کو یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔