طاہر القادری کی گردن میں بھی اتفاق فاؤنڈری کا سریا ہے ، پارلیمنٹ ہاؤس پر دھاوا بولنا بھی دہشت گردی ہے۔محمود اچکزئی

منگل 2 ستمبر 2014 19:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) محمود اچکزئی نے کہاہے کہ طاہر القادری کی گردن میں بھی اتفاق فاؤنڈری کا سریا ہے ، پارلیمنٹ ہاؤس پر دھاوا بولنا بھی دہشت گردی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب کے دوران پختونخواہ میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاکہ لگتاہے کہ ”ملا “ طاہر القادری کی گردن میں بھی اتفاق فاؤنڈری کا سریاہے جو انہیں نہ جھکنے پر مجبور کرتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم صوفی محمد کو دہشت گرد اس لئے کہتے ہیں کہ وہ آئین و جمہوریت کو نہیں مانتے جبکہ موجودہ دھرنے والا ملا بھی آئین و جمہوریت کا مذاق اڑا رہاہے اور پارلیمنٹ پر دھاوابولنا بھی دہشت گردی کے زمرے میں آتاہے ۔