چنیوٹ ،شراب فروخت کی رقم خوردبرد کرنے پر ملازم قتل

منگل 2 ستمبر 2014 19:09

چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) شراب فروخت کی رقم خوردبرد کرنے پر مالکوں نے ملازم کو قتل کردیاتفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ چاہ جہانگیری والا کے رہائشی پہلوان کا بیٹا شمس الحق عرف شماں کو ملزمان غلام علی، محمد افضل، امان اللہ، کاشف ضیاء نے اپنے پاس بطور نجی ملازم رکھا ہوا تھا جو شراب اور منشیات فروشی کا کام کرتے تھے اور یہ ناجائز فروشی شمس الحق اور اس جیسے دیگر لوگوں کے ذریعے کراتے تھے چند روز قبل ان کا آپس میں فروخت کی رقم میں خوردبرد پر جھگڑا ہوا تو ملزمان نے شمس الحق کے گلے میں رسی ڈال کر درخت سے لٹکا کر قتل کردیا اور واقعہ کو خودکشی کا روپ دینے کی کوشش کی ڈی پی او عبدالقادر قمر نے پہلوان کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا حکم دے دیا ہے

متعلقہ عنوان :