چنیوٹ ، بیٹیوں اور دامادکا زمین کی خاطر پچاس سالہ خاتون پر تشدد، کپڑے پھاڑ دیئے کمرہ گرادیا

منگل 2 ستمبر 2014 19:09

چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) بیٹیوں اور دامادکا زمین کی خاطر پچاس سالہ خاتون پر تشدد کپڑے پھاڑ دیئے کمرہ گرادیاتفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ ٹھٹھی موچیاں کی رہائشی پچاس سالہ روشاں بی بی کے پاس اس کے شوہر کی طرف سے وارثت میں آنیوالی پندرہ مرلہ زمین ہے جس پر اس کی بیٹیوں اور داماد نے نظر رکھے ہوئے ہے اور اکثر اسے فروخت کرکے اپنا حصہ لینے کے لیے جھگڑا کرتے ہیں گذشتہ روز جب روشاں اور ان کا اسی بات پر جھگڑا ہوا تو اس کی بیٹی صاحب بی بی ، فتح بی بی ، پروین اور داماد نے گھر پر دھاوا بول دیا اور پچاس سالہ روشاں پر تشدد کرتے ہوئے اسے گھر سے نکال دیا اور گھرمیں موجود تمام سامان باہر پھینک دیا جیسے اہل علاقہ نے زخمی حالت میں اُٹھا کر ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے دوسری طرف ملزمان مکان پر قبضہ کرکے اسے قتل کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں پولیس تھانہ سٹی نے روشاں کی طرف سے ملنے والی درخواست پر کاروائی شروع کردی ہے ۔