چنیوٹ ،تنازعہ پر مشتعل افراد نے گھر کو آگ لگادی لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا

منگل 2 ستمبر 2014 19:09

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء)گلی گزرنے کے تنازعہ پر مشتعل افراد نے گھر کو آگ لگادی لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیاتفصیلات کے مطابق قصبہ چناب نگر کی رہائشی نسرین بی بی نے علاقہ کے اوباش افرادبوٹا ،سنی اور وقاص کوگلی کی خواتین کو تنگ کرنے اور ان پر آوازیں کسنے کی وجہ سے گلی سے گزرنے پر منع کرتی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا چند روز قبل تینوں ملزمان کو جب دوبارہ نسرین نے روکا تو ملزمان مشتعل ہوکر نسرین کے گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں پڑے سامان پر تیل چھڑک کر آگ لگادی جس کے نتیجہ میں نسرین کا گھر میں موجودتمام قیمتی سامان جل گیا پولیس تھانہ چناب نگر نے ایڈیشنل سیشن جج شہزاد حسین کے حکم پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے