پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی پہنچ گئے

منگل 2 ستمبر 2014 19:03

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری منگل کو کراچی پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری موجودہ سیاسی بحران پر پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہوں نے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ اس بحران کے حل کے لیے وہ اپنا کردار ادا کریں ۔تاکہ جمہوری نظام اور پارلیمنٹ مضبوط ہوسکے ۔