پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، موجودہ وقت ذاتی عزت، فتح یا شکست کا نہیں ملک کے عوام کے مسائل حل کرنے کا ہے، ذاتی انا اور مفادا ت کو عوام کی خاطر قربان کریں، جاوید ہاشمی کا ایوان میں مطالبہ

منگل 2 ستمبر 2014 18:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ موجودہ وقت ذاتی عزت، فتح یا شکست کا نہیں ملک کے عوام کے مسائل حل کرنے کا ہے، افسوس 14ماہ میں جمہوری حکومت نے کوئی قابل ذکر کردار ادا نہیں کیا جس کے باعث لوگ کہیں اور دیکھنے لگ گئے، جتنی عزت مجھے عمران خان نے دی اتنی کسی سیاستدان نے نہیں دی لیکن میں نے کبھی ذاتیات کی سیاست نہیں کی، جذبات کا اظہار ضرور کرتاہوں جذباتی فیصلے کبھی نہیں کئے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اپنے خطاب میں مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ مجھے کہاجاتاہے کہ میں جذباتی شخص ہوں اور جذباتی فیصلے کرتاہوں لیکن میں واضح کردوں کہ اپنے جذبات کا اظہار ضرور کرتاہوں تلخ باتیں ڈنکے کی چوٹ پر کرتا ہوں لیکن جذباتی فیصلے کبھی نہیں کئے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے پاکستان تحریک انصاف میں عمران خان نے بہت عزت دی اور اتنی عزت کسی اور سیاستدان نے نہیں دی لیکن یہ وقت ذاتی عزت، فتح یا شکست اور انا کا نہیں ہے ہمیں 20کروڑ عوام کے مسائل کی جانب سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ افسوس 14ماہ میں حکومت نے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا جس کے باعث لوگ کہیں اور دیکھنے لگ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :