Live Updates

جاوید ہاشمی کی پارلیمنٹ کا پارلیمنٹ میں خطاب، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں ہونے والے سلوک کا تذکرہ ڈنکے کی چوٹ پر کیا

منگل 2 ستمبر 2014 18:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) جاوید ہاشمی کی پارلیمنٹ کا پارلیمنٹ میں خطاب، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں ہونے والے سلوک کا تذکرہ ڈنکے کی چوٹ پر کیا۔ منگل کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران مخدوم جاوید ہاشمی نے باغیانہ خطاب کرتے ہوئے جہاں پاکستان تحریک انصاف کی کلاس لی اسی طرح سابق جماعت مسلم لیگ (ن)کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف میں گزشتہ چار ماہ سے جدوجہد کررہا تھا تاکہ کسی غیر آئینی اقدام کا حصہ نہ بنیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں منتخب صدر ہوں البتہ آج اپنے استعفے کا اعلان کرتاہوں۔ جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس دور میں میرے ساتھ جوکچھ ہوا اس کا تذکرہ نہیں کرنا چاہتا البتہ اگر سابق 14ماہ کے سلوک کو عیاں کردوں تو لوگوں کی آنکھیں کھل جائیں گی لیکن میں ایسا نہیں کرونگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات