پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پہلے روز چار گھنٹے جاری رہا

منگل 2 ستمبر 2014 18:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کو پہلے روز چار گھنٹے جاری رہاجس میں ارکان نے بھرپو رانداز میں جمہوریت،پارلیمنٹ کی بالادستی اور چند ہزار لوگوں کے مطالبہ پر وزیراعظم کے استعفیٰ سے انکار کی حمایت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

پارلیمان کے ایوان بالا اور ایوان ذیلی کا مشترکہ اجلاس 4 گھنٹے تک جاری رہا جس کے دوران اراکین کو کھل کر اظہار خیال کرنے کا وقت دیا گیا جس کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے اجلاس (آج)بدھ کی صبح 11 بجے تک کے لئے ملتوی کردیا۔

متعلقہ عنوان :