اسلام آباد بحران سے معیشت روز بروز دلدل میں دھنستی جا رہی ہے، خالد پرویز

منگل 2 ستمبر 2014 18:51

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ اسلام آباد بحران سے معیشت روز بروز دلدل میں دھنستی جا رہی ہے۔ قومی معیشت کا 800ارب سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 1300ارب روپے ڈوب چکے ہیں اور چھوٹے تاجر ان کو جو معاشی جھٹکا لگا ہے اس سے سنبھلنے کے لئے ایک عرصہ درکا ر ہوگا۔

یہ سیاسی جماعتیں ہیں کہ بلیم گیم پر لگی ہوئی ہیں۔ چھوٹے کار خانہ دار کا پہیہ جام اور چھوٹے تاجر کا چولہا بجھ رہا ہے ۔ کاٹیج انڈسٹری کو جان کے لالے پڑے ہیں اور 2ہزار سے زائد کنٹینر پکڑنے سے پھلوں ، سبزیوں اور اجناس کی فراہمی میں دقت سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اور برآمدات کو نقصان پہنچ رہا ہے اور ٹرانسپورٹرزسر پکڑے بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

خالد پرویز نے کہا ہے خدا کے لئے سب مل کر اس بحران کا آئینی حدود میں بات چیت کے ذریعے جلد از جلد حل نکالیں ، ایسا کرنا ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے ۔

سیاستدان دیر نہ کریں ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔وہ آج یہاں تاجر وں کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں عبدالرزاق ببر جنرل سیکرٹری انجمن تاجران، صدر لاہور مجاہد مقصود بٹ ، نائب صدر شہزاد ہ بابر، جنرل سیکرٹری طیب میر، صدر انار کلی خواجہ زاہد، جنرل سیکرٹری خواجہ عامر ، صدر بلال گنج، صدر مغل پورہ ، صدر گلشن اقبال و دیگر مارکیٹوں کے رہنماؤں سمیت تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :