لاہور ہائیکورٹ نے آرمی چیف کو ثالثی کا کردار ادا کرنے سے روکنے کے لئے دائر رخواست مسترد کر دی

منگل 2 ستمبر 2014 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے آرمی چیف کو ثالثی کا کردار ادا کرنے سے روکنے کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار وکلاء محاذ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج سول معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوج صرف حکومت کی ہدائت پر اسکی مدد کے لئے آ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج کی جانب سے پولیس کے اختیارات بھی کم نہیں کئے جا سکتے اور نہ ہی آئی ایس پی آر اپنے طور پر پریس ریلیز جاری کر سکتا ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس حوالے سے کیس پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے لہذا اس کیس کی سماعت نہ کی جائے۔جس پر عدالت نے درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔