پارلیمنٹ ہاؤس کی مجلس عاملہ کا اجلاس، ایوان بالا کے قائد حزب اختلاف نے حکومت کی میٹھی میٹھی کلاس ، لشکریوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، کچھ اپنی اداؤں پر بھی غور کرو، اعتزاز احسن

منگل 2 ستمبر 2014 18:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) پارلیمنٹ ہاؤس کی مجلس عاملہ کا اجلاس، ایوان بالا کے قائد حزب اختلاف نے حکومت کی میٹھی میٹھی کلاس لے لی، لشکریوں کو بھی کھری کھری سناڈالیں، اعتزاز احسن نے کہاہے کہ حکومت اس بحران سے نکل جائیگی لیکن ان کے وزراء کا تکبر اور رعونت مزید بڑھ جائیگی، کچھ اپنی اداؤں پے بھی غور کریں، حکومت کو نصیحت ، کیا کل یہاں شیعہ کافر کہنے والوں کے مطالبات بھی اسی طرح مان لئے جائینگے، یا پھر ان کے مطالبات کو بھی جائز سمجھتے ہوئے تسلیم کیا جائیگا جو اپنی سوچ کے مطابق شریعت کا نفاذ چاہتے ہیں، لشکریوں کو تنبیہ۔

منگل کے روز اپنے خطاب کے دوران سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے حکومت اور لشکریوں کی خوب میٹھی میٹھی کلاس لی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ بحران میں اپوزیشن اور پوری پارلیمنٹ آپ کے ساتھ ہے صرف جمہوریت کو بچانے کی خاطر لیکن مجھے یقین ہے کہ وفاقی وزراء کے غرور و تکبر میں بھی اس بحران سے نکلنے کے بعد اضافہ ہوجائیگا خصوصاً پنجاب کے وزراء اور ممبران اسمبلی تو کسی کو اہمیت ہی نہیں دیتے اس لئے حکمران کچھ اپنی اداؤں پر بھی غور کریں ۔

اسی طرح انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے والے ”لشکریوں“ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کیا کل یہاں شیعہ کافر کا نعرہ لگانے والے اکٹھے ہوجائیں اور دھرنا دیدیں تو کیا ان کے مطالبات تسلیم کرلئے جائیں، کیاپھر ہم ان کی بات بھی مان لیں جو اپنی سوچ کے مطابق یہاں مخصوص شریعت کا نفاذ چاہتے ہیں ایسا نہیں ہوسکتا یہ ملک ہے لشکریوں کو بھی ان عوامل پر غور کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :