آصف زرداری کامولانافضل الرحمان،سراج الحق اور پرویز الٰہی سے ٹیلیفونک رابطہ،فریقین کو ضد اور انا کو ایک طرف رکھ کر مذاکرات کرنے چاہئیں،زرداری

منگل 2 ستمبر 2014 18:38

آصف زرداری کامولانافضل الرحمان،سراج الحق اور پرویز الٰہی سے ٹیلیفونک ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو ٹیلی فون کرکے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے چاروں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال پر مشاورت کی۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاسی کشیدگی کے ماحول میں مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔ فریقین کو مذاکرات پر توجہ دینی چاہیے۔ فریقین کو ضد اور انا کو ایک طرف رکھ کر مذاکرات کرنے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :