Live Updates

عمران خان نے طاہر القادری کو اپنے کنٹینر پر بلا لیا

منگل 2 ستمبر 2014 18:26

عمران خان نے طاہر القادری کو اپنے کنٹینر پر بلا لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو کارکنوں سے خطاب کیلئے اپنے کنٹینر پر بلا لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طاہر القادری انقلاب مارچ کے شرکاءسے خطاب کیلئے کنٹینر سے باہر آئے تاہم ساﺅنڈ سسٹم نے انہیں خطاب کا موقع فراہم نہ کیا جس پر عمران خان نے طاہر القادری کو اپنے کنٹینر پر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ قادری صاحب یہاں کا ساﺅنڈ سسٹم اچھا ہے آپ یہاں آ کر خطاب کریں۔ عمران خان کی دعوت کے بعد طاہر القادری آزادی مارچ کے کنٹینر پر آئے اور کارکنوں سے خطاب کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :