Live Updates

صوبہ بھر میں کارکنوں کی گرفتار کیا جارہا ہے ،رہا نہ کیا گیا تو تھانوں کا گھیراؤ کیا جائیگا‘ تحریک انصاف

منگل 2 ستمبر 2014 18:12

لاہور/گوجرانوالہ/فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں ،تحریک انصاف نے دھمکی دی ہے کہ اگر گرفتار کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو تھانوں کا گھیراؤ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی اے کارکنوں کی طرف سے پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جسکے بعد پولیس نے متحرک رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں مرتب کر کے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں ۔

تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے سو سے زائدکارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ لاہور میں بھی پی ٹی آئی کے ڈیڑھ سو کے قریب کارکنوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ فیصل آباد میں پولیس نے توڑپھوڑکرنے کے الزام میں تحریک انصاف کے3کارکنوں کوگرفتارکرلیا،2 روز کے دوران گرفتار کارکنان کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی۔ تحریک انصاف نے گرفتارکارکنوں کورہانہ کرنے پر تھانوں کے گھیراؤکی دھمکی دیدی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :