حیدرآباد میں دو مکانات گرنے سے 7 افراد جاں بحق، 13 زخمی

منگل 2 ستمبر 2014 18:01

حیدرآباد میں دو مکانات گرنے سے 7 افراد جاں بحق، 13 زخمی

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) الیاس آباد کے قریب دو مکانات گرنے سے خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حیدر آباد کے علاقے الیاس آباد میں میمن اسپتال کے قریب ایک مکان میں دیوار تعمیر کی جارہی تھی کہ دیوار اچانک برابر کے مکان پر گرگئی، جس سے دونوں مکانات گر گئے، مکانات گرنے سے 20 افراد ملبے تلے دب گئے، مقامی افراد اور ریسکیو رضاکاروں نے ملبے سے 6 لاشوں اور 14 زخمیوں کو نکال لیا۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں مزید ایک زخمی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خاتون اور 2 بچے بھی شامل ہیں تاہم دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :