Live Updates

اسمبلی کی باتوں کا جواب کل اسمبلی میں دیں گے، ساڑھے سات بجے اہم خطاب کروں گا: عمران خان

منگل 2 ستمبر 2014 17:33

اسمبلی کی باتوں کا جواب کل اسمبلی میں دیں گے، ساڑھے سات بجے اہم خطاب ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کی گئی باتوں کا جواب کل قومی اسمبلی میں ہی دیا جائے گا، شام ساڑھے سات بجے اہم خطاب کروں گا اور بتاﺅں گا کہ کون جمہوریت کے خلاف ہے اور کون جمہوریت کو مضبوط کر رہا ہے۔ آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور قومی اسمبلی کے دیگر ممبران استعفے قبول نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کل اسمبلی میں جائیں گے اور جو باتیں آج کی گئی ہیں ان سب کا جواب دیں گے اور اس کے بعد تمام ممبران استعفے دے کر واپس آ جائیں گے۔

عمران خان نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق آج شام بات چیت کیلئے اپوزیشن کا جرگہ لے کر آ رہے ہیں اور ہم نے انہیں خوش آمدید کہا ہے کہ ضرور آئیں۔

(جاری ہے)

ان کے ساتھ ملاقات کے بعد اہم خطاب کروں گا جس میں دلائل کے ساتھ قوم کے سامنے واضح کروں گا کہ تحریک انصاف نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کیوں کر رہی ہے اور کون جمہوریت کے خلاف ہے جبکہ قومی اسمبلی میں کی گئی باتوں کا جواب بھی اپنے خطاب میں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام خود فیصلہ کریں گے کہ جمہوریت کے نام پر ظالم طبقہ اکٹھا ہو کر عوام کا خون چوس رہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :