نواز شریف، ڈار اور ظفرالحق کے سوا تمام ممبران نے جاوید ہاشمی کا پرتپاک خیرمقدم کیا

منگل 2 ستمبر 2014 17:29

نواز شریف، ڈار اور ظفرالحق کے سوا تمام ممبران نے جاوید ہاشمی کا پرتپاک ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اسحاق ڈار اور راجہ ظفرالحق کے سوا تمام ممبران اسمبلی نے پرتپاک انداز میں مخدوم جاوید ہاشمی کا استقبال کیا تاہم وزیراعظم نواز شریف نے جاوید ہاشمی کی آمد پر ڈائس تک نہیں بجائے منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اس وقت صورتحال دلچسپ ہوگئی جب جاوید ہاشمی اچانک اسمبلی کے اجلاس میں پہنچے اپوزیشن لیڈ خورشید شاہ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے انہیں گلے لگا لیا اور مصافحہ کیا مگر وزیراعظم طویل دیر تک خاموشی او ر حیران بیٹھے رہے مگر وہ جاوید ہاشمی سے ملاقات کیلئے نہیں گئے اور نہ ہی انہیں خوش آمدید کہا جس پر پارلیمنٹ میں دیر تک پارلیمنٹیرین آپس میں محو گفتگو رہے