صوفی محمدپربغاوت کا مقدمہ چل سکتا ہے تو عمران اور قادری کیخلاف کیوں نہیں،فضل الرحمان

منگل 2 ستمبر 2014 17:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ صوفی محمد کی طرح عمران خان اور طاہر القادری کیخلاف بھی بغاوت کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے ، دونوں امیدوار اپنی سیاسی موت مرچکے ہیں یہ باغی اور دہشتگرد ہیں ان کیخلاف ایکشن لیا جائے ، پی ٹی آئی کے مستعفی ممبران اسمبلی کے استعفے اب تک کیوں منظور نہیں کئے گئے؟ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں الیکشن کے نتائج کے حوالے سے کمیشن بنایا جائے ، پارلیمنٹ کا محاصرہ کرنے والوں کیخلاف آپریشن ناگزیر ہے ، تیسری قوت پارلیمنٹرینز کو ڈکٹیشن دے رہی ہے ، وہ منگل کو یہاں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے ملک توڑنے کی سازش کی ابتدا دھرنے والوں نے کردی ہے کے پی کے میں بدترین دھاندلی کی حکومت ہے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں دھاندلی کے حقائق منظر عام پر لانے کیلئے کمیشن بنایا جائے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ غیر آئینی ہے اس کا کوئی جواز نہیں ہے سوات میں فوجی آپریشن غلط اقدام تھا آج مظاہرین نے پارلیمنٹ پر حملہ کردیا جمہوریت آئین اور پارلیمنٹ خطرے میں ہیں پارلیمنٹ پر حملہ ہوا انتہا پسند حملہ کررہے ہیں فوج میرا ریاستی ادارہ ہے کور کمانڈر کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ جمہوری نظام کو مستحکم کرینگے اور وہ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ تشدد کا راستہ اختیار نہ کریں فوج بتائے کہ پھر سوات سمیت قبائلی علاقوں میں آپریشن کیوں کیا گیا دو سیاسی جماعتوں نے ملک کا نظام مفلوج کردیا ہے ، تیسری قوت افہام وتفہیم کا درس دے رہی ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے جتھہ بنا کر احتجاج اور دھرنے دینے والوں سے پاک کیا جائے، پی ٹی وی پر قبضہ کیا گیا حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے،تیسری قوت پارلیمنٹرین کو ڈکٹیشن دے رہی ہے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر انقلاب اور آزادی مارچ کا ڈرامہ کیا جاتا ہے، پوری دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی سے فوج نے قبضہ ختم کرایا تو پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ملک کو تباہی کی طرف لے جایا جارہا ہے اقوام عالم کو پولیس اور فوج کے حوالے سے غلط پیغام دیا جارہا ہے پاک فوج زندہ باد کے نعرے کون لگا رہا ہے اور کس کے کہنے پر لگا رہا ہے کیا پولیس والے پاکستانی نہیں ہیں وہ محب وطن نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ جن اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دیئے ہیں ان کے استعفوں کو فوری قبول کریں استعفوں کی تصدیق کریں پارلیمنٹ کی توہین پورے پارلیمنٹرین کی توہین ہے اسلام کا نام بدنام ہورہا ہے اسلام آباد میں بے حیائی کا کھیل کھیلا جارہا ہے یہ را کے ایجنٹ ہیں اور مغربی طاقتوں کے آلہ کار ہیں قوم کی بیٹیوں کوننگا کیا جارہا ہے بیٹیوں کے سروں سے دوپٹہ چھین لیا گیا ہے صوفی محمد پر بغاوت کا کیس چل سکتا ہے تو پھر ان پر کیوں نہیں چل سکتا ہے لاہور ماڈل ٹاؤن کا کیس درج ہوگیا ہے، عمران کی ڈیڈ لائن تبدیلی ہوتی ہے