اعتزاز احسن کا بحران کے حل کے بعد بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا اعلان

منگل 2 ستمبر 2014 17:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) پیپلز پارٹی نے مستقبل قریب میں اپوزیشن کے طور پر بھر پور کردار ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران پی پی پی کی جانب سے خطاب کرتے ہوئے منگل کے روز بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اب تک ہم نے اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کیا مگر حکومت جب اس امتحان سے نکل جائے گی تو ہم بھی اپوزیشن کے طور پر اپنی آئینی و قانونی کردار ادا کریں گے اور ان کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی جائے گی

متعلقہ عنوان :