ٹانک، پولیس کی کارروائی، خود ساختہ بم نصب کرنیوالا مبینہ ملزم اشتہاری گرفتار

منگل 2 ستمبر 2014 17:01

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) ٹانک پولیس کی کارروائی، خود ساختہ بم نصب کرنے والا مبینہ ملزم اشتہاری گرفتار۔ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر ٹانک کفایت اللہ وزیر نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس اور ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر ٹانک پولیس نے ملزمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے اور ابھی تک پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران کئی خطرناک ملزمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ہے جو ٹانک پولیس کو قتل اقدام اور دیگر کئی مقدمات میں عرصہ دراز سے مطلوب تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے مذید بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او آدم خان نے ایک کاروائی کے دوران ملزم اشتہاری کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے جو ٹانک پولیس کو اغوا ء برائے تاوان،قتل ،چوری اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطوب تھا ۔کفایت اللہ وزیر کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے ملزم اشتہاری کے بارے میں مبینہ طور پر معلومات ہوئی ہیں کہ وہ خود ساختہ بم نصب کرنے کی کئی وارداتوں میں ملوث رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹانک پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنائے گی اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی ۔

متعلقہ عنوان :