کیپٹل سٹی پولیس نے دو چینی باشندوں کو پشاور سے ڈی پورٹ کر دیا

منگل 2 ستمبر 2014 16:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) کیپٹل سٹی پولیس نے دو چینی باشندوں کو پشاور سے ڈی پورٹ کر دیا ہے۔ اب تک غیر قانونی طورپرجمرود جانے والے نو سے زائد غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر قانونی طور پر خیبر ایجنسی میں داخل ہونے پر متعلقہ اداروں کی جانب سے گرفتار کئے جانیوالے دونوں چینی باشندوں چینگ چانگ اور الفا کو کیپٹل سٹی پولیس کے حوالے کر دیا تھا ۔ جسکے بعد کیپٹل سٹی پولیس نے ابتدائی طور پرکام مکمل کرنے کے بعد اسے پشاور سے ڈی پورٹ کر دیا ہے ۔ صوبائی دارلحکومت پشاور سے غیرقانونی طور پر قبائلی علاقہ جات میں جانے والے غیرملکیوں کی خصوصی نگرانی کی ہدایت جاری کی جاچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :