لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں درجہ چہارم ملازمین کل اپنے مطالبات کے سلسلے میں ہڑتال کرینگے

منگل 2 ستمبر 2014 16:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں درجہ چہارم ملازمین کل اپنے مطالبات کے سلسلے میں ہڑتال کرینگے آپریشن تھیٹرز ، وارڈوں سے مکمل ہڑتال کیاجائے گا۔ تاہم صرف ایمر جنسی کو کور کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

درجہ چہارم ملازمین کے چیئر مین محمد وارث کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جا رہے ہیں ۔ جس کے باعث آج مکمل ہڑتال ہو گا ۔ اور ہڑتال کی ذمہ داری انتظامیہ پرعائد ہو گی ۔ دوسرے مرحلے میں اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیاجائے گا ۔