پارلیمنٹ مشترکااجلاس میں وزیراعظم کی پرچیوں کی نئی کہانی

منگل 2 ستمبر 2014 16:24

پارلیمنٹ مشترکااجلاس میں وزیراعظم کی پرچیوں کی نئی کہانی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر داخلہ کے خطاب کے دوران وزیراعظم کچھ پرچیاں لکھ لکھ کر چوہدری نثار کو دیتے رہے اور کچھ خاص باتیں نوٹ کرکے یاددہانی کے لیے اپنی جیب میں ڈالتے رہے۔ اوباما سے ملاقات میں بھی جیب کی پرچی میاں صاحب کے کافی کام آئی تھی۔

(جاری ہے)



خطاب مختصر کردیں، یا پھر یہ بات بھی کرنا نہ بھولیں، آخر کیا لکھا تھا ان چٹھیوں میں، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس وزیر داخلہ چوہدری نثار کا خطاب اور وزیراعظم کی چٹھیاں۔



ڈیسک پر رکھ کر کچھ لکھا، چوہدری نثار کے سامنے رکھا، تقریر کرنے میں مگن چوہدری صاحب نہ دیکھ پائے، تو وزیراعظم نے اشارے سے توجہ بھی دلا دی، کچھ چٹھیاں چوہدری نثار کے پاس گئیں، تو کچھ وزیر اعظم نے جیب میں رکھ لیں، تاکہ اپنے خطاب کے دوران ضروری بات بھول نہ جائیں۔ پرچیوں کی کہانی نئی نہیں پرانی ہے، صدر اوباما سے ملاقات میں بھی میاں صاحب نے پرچی جیب سے نکالی تھی۔

متعلقہ عنوان :