Live Updates

حکومت کا ایک بار پھر عمران خان اور طاہرلقادری سے مذاکرات کا فیصلہ

منگل 2 ستمبر 2014 16:10

حکومت کا ایک بار پھر عمران خان اور طاہرلقادری سے مذاکرات کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) حکومت نے طاہر القادری اور عمران خان سے آخری دفعہ مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر جمعرات تک مسئلہ حل نہ ہوا تو ریڈ زون کو خالی کرانے کی قرارداد مشترکہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے طاہر القادری اور عمران خان سے آخری دفعہ مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات تک اگر معاملہ حل نہ ہوا تو ریڈ زون کو ایوان کی قرارداد کے ذریعے خالی کرایا جائیگا اور ریڈ زون کو خالی کرانے کی قرارداد مشترکہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

متوقع قرارداد پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن پارلیمانی رہنماوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ زرائع کا کہنا ہے کہ قرارداد جمعرات تک پیش کی جا سکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہو گا۔ قرارداد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ریڈ زون خالی کرانے کا کہا جائیگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :