محکمہ صحت پنجاب کا صوبہ بھر میں 6 اکتوبر سے 3 روزہ پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

منگل 2 ستمبر 2014 16:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر میں 6 اکتوبر سے 3 روزہ پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تین روزہ پولیو مہم پر سوا 3 ارب روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوگی جس سے صوبہ بھر کے 3 کروڑ کے قریب بچوں کو 39 ہزار سے زائد خصوصی ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائیں گی پنجاب کے دیگر صوبوں سے ملنے والی سرحدوں پر بھی خصوصی کاؤنٹر لگائے جائینگے بالخصوص خیبر پختونخواہ اور سندھ سے آنیوالے تمام مسافر گاڑیوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائینگے تین روزہ پولیو مہم کیلئے قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھی محکمہ صحت کی ان ٹیمون کے ہمراہ ہونگے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق 6 اکتوبر سے صوبہ بھر میں 3 روزہ پولیو مہم شروع ہورہی ہے جس کیلئے 39 ہزار سے زائد پولیو ورکر کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے ڈی سی اوز‘ ای ڈی او صحت کو اس تین روزہ پولیو مہم میں اضلاع کی سطح پر پولیو کے قطروں کا ٹارگٹ دیا گیا ہے اور تمام ٹیموں کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹارگٹ کو ہر حال میں مکمل کریں صوبہ بھر کے 3 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے پولیو کے قطرے پلانے کیلئے صوبے کے ساتھ ساتھ اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں ، بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشنز پر بھی پولیو مہم کے قطرے پلانے کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :