Live Updates

طاہر القادری،عمران خان اور حکومت کو لچک دکھا نی ہوگی، رحمن ملک

منگل 2 ستمبر 2014 15:55

طاہر القادری،عمران خان اور حکومت کو لچک دکھا نی ہوگی، رحمن ملک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) سابق وزیر داخلہ اور پی پی پی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ طاہر القادری،عمران خان اور حکومت کو لچک دکھا نی ہوگی ۔روٹھے ہوئے کوماننا آتا ہے لیکن یہ لوگ سخت ناراض ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی غیر جانبداررہ کر درمیانی راستہ ضرور نکالے گی۔سیاست میں دشمنی نہیں بلکہ اختلاف چلتا ہے جو کہ بات جیت کے ذریعے حل ہو سکتا ہے ۔

پولیس کو گولی مارنے کے احکامات اور اختیار نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر خیمہ بستی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جو کہ نہیں ہونا چاہیے اور اس معاملے کو اب ختم ہو جانا چاہیے اس کے لئے حکومت اور عمران و طاہر القادری کو اب تھوڑی سے لچک د کھا نی ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غیر جانبدار رہ کر درمیانی راستہ نکالنے کے لئے بدھ کے روز دونوں فریقین سے مذاکرات کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر حملے قابل افسوس ہیں جو کہ نہیں ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اگر دو بھائی لڑے ہوئے ہوں تو ان کے درمیان صلح کروانی چاہیے جو کہ نیک کام ہے۔ایک سوال کے جواب میں رحمن ملک نے کہا کہ سیاست کے اندر کوئی دشمنی نہیں ہوتی بلکہ کچھ چیزوں پر اختلاف ضرور ہوتا ہے جو کہ بات چیت کے ذریعے حل بھی ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ جوائنٹ سیشن کا مقصد جمہوریت کا فائدہ پہنچانا ہے اور حکومت اور قادری و عمران اب مزید وقت ضائع کئے بغیر آگے بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کو گولی مارنے کا ختیار نہیں۔اگر معاملہ طاقت کے ذریعے حل کروانا ہے تو پہلے پولیس کو اختیار دیں۔انہوں نے کہا کہ فریقین کو سوچنا چاہیے کہ اب وہ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ نہیں نہیں بنیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :