جاوید ہاشمی نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیدیا

منگل 2 ستمبر 2014 15:18

جاوید ہاشمی نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہے کہ ہماری تاریخ قابلِ فخر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ماضی سے آئین کو بار بار بنایا گیا اور توڑا گیا. جاوید ہاشمی نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کا سانحہ بڑا ظلم تھا، اس کا نوٹس کیوں نہیں لیا گیا، 14 لاشیں گریں اور 80 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے لیکن وزیر اعلیٰ کا گھر ساتھ ہونے کے باوجود واقعے کا نوٹس نہیں لیا گیا، کیوں نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس پارلیمنٹ کو بامقصد پارلیمنٹ بنائیں، اس میں بے مقصدیت نہ بھریں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی سیٹ سے استعفیٰ دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ مخالف کی بات سننے کا حوصلہ پیدا ہونا چاہئے. انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری نےکہا ہمارے پاس آجائیں،وزیراعظم بنا دیں گے, جسے میں نے انکار کر دیا.