جاوید ہاشمی نے باغی ہونے کا ثبوت دے دیا ہے ، نبیل گبول

منگل 2 ستمبر 2014 15:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی نے باغی ہونے کا ثبوت دے دیا ہے ، جوائنٹ سیشن کا مقصد یہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں ، دھرنے والوں کے معاملات ابھی تک حل نہ ہوئے اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے دھرنے والے مظاہرین کا معاملات وزیراعظم نواز شریف کو خود حل کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے آج بھی باغی ہونے کا ثبوت دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ ان کو اپنا ماضی بھی دیکھنا ہوگا نبیل گبول نے کہا کہ جوائنٹ سیشن کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت اور حکومت کے ساتھ ہیں اور جمہوری عمل کو رکنا نہیں چاہیے

متعلقہ عنوان :