کراچی آزادکرانے کی باتیں کرنیوالوں نے سندھ کا رخ کیا تو نتیجہ بھگتناپڑے گا: خالد مقبول صدیقی
منگل 2 ستمبر 2014 14:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءخالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ موجودہ حالات صبروتحمل اور قربانی کے متقاضی ہیں اور ایم کیوایم قبضوں اور تشدد سے اپنی بات منوانے کے خلاف ہے ، حکومت بھی سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں اپنی غلطی تسلیم کرے ، کراچی کو آزاد کرانے کی بات کرنیوالے چند لوگوں نے سندھ کا رخ کیا تو اُنہیں نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کاکہناتھاکہ پاکستان تاریخ کے نازک اور اہم دور سے گزررہا ہے،موجودہ حالات صبر و تحمل اور قربانی کے متقاضی ہیں،نواز شریف جمہوریت کے کپتان او رسردار ہیںاور ایم کیوایم قبضوں اور تشدد سے اپنی بات منوانے کے خلاف ہے اور جمہوری اداروں پر لشکر کشی کی مذمت کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے ہر قربانی پر تیار ہیں ، پاکستان اپنی منزل پر جمہوریت کے راستے سے ہی پہنچے گالیکن جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا جمہوریت قائم نہیں ہوسکتی،ایوان کو خاندانی دکان سمجھ لیا تو جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی،پارلیمنٹ نواز شریف سے بڑے پن کا مطاہرہ کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔
خالدمقبول صدیقی کاکہناتھاکہ حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں بھی غلطی کی جہاں مائیں آج تک انصاف کی متلاشی ہیں ، حکومت تحقیقات کرے ، اگرسانحہ ماڈل ٹاﺅن سازش ہے تو بے نقاب کریںاوراگر غلطی ہے تو تسلیم کریں۔اُنہوں نے کہاکہ کراچی کو آزاد کرانے کے دعویدار جتھہ لے جاکر کشمیر کو آزاد کرائیں، اگراُنہوں نے سول نافرمانی کی ہوتی تو آرٹیکل چھ لگ جاتااوروہ غدار ٹھہرتے ، لوگ انڈیا کا ایجنٹ قراردیتے ، کراچی کے لوگوں پر آج بھی آتشیں گولیاں چلائی جاتی ہیں ، وہاں کوئی ربڑ کی گولیاں نہیں ہوتیں، وہ واضح کرناچاہتے ہیں کہ اگر کسی نے کراچی کا رخ کیا تو اُسے نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
پنجاب حکومت کا طلباء کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.