پشاورہائیکورٹ میں لاپتہ افرا د سے متعلق کیس کی سماعت،عدالت عالیہ نے سیکرٹری دفاع اورسیکرٹری داخلہ کونوٹس جاری کردیئے

منگل 2 ستمبر 2014 14:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) پشاورہائی کورٹ نے صوبے کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونیوالے افراد سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع اورسیکرٹری داخلہ کونوٹس جاری کردیئے،عدالت نے سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ کے چیف جسٹس مظہرعالم اورجسٹس منظورحسین پر مشتمل دورکنی بنچ نے صوبے کے مختلف اضلاع سے لاپتہ ہونیوالے 18افراد سے متعلق کیسز کی سماعت کی ،سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے ،فاضل عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر سیکرٹری داخلہ اورسیکرٹری دفاع کونوٹس کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :