پی ٹی وی میں داخل ہونیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے ‘شاہ محمود قریشی

منگل 2 ستمبر 2014 13:47

پی ٹی وی میں داخل ہونیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے ‘شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی وی میں داخل ہونیوالوں کیخلاف کارروائی اوردہشتگردی کامقدمہ درج کیاجائے۔ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاؤس ہمارے لیے مقدس ہیں، پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ وہ جاویدہاشمی کی بات سے اتفاق نہیں کرتے، بیج سے کوئی پیغام نہیں تھا، بیج سے نہیں کہاگیاکہ طاہرالقادری کیساتھ چلیں، عمران خان کی لندن میں احمد شجاع پاشا سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، عمران خان اور طاہرالقادری کے درمیان ملاقات میں مارشل لاپرکوئی بات نہیں ہوئی،تحریک انصاف مارشل لاکی مخالفت کرنیوالوں میں شامل ہوگی۔

شاہ محمودقریشی نے کہاکہ حکومت کیدل میں خوف نہیں ہونا چاہیے، جسٹس ناصرالملک کی شہرت بہت اچھی ہے، وہ بااختیارکمیشن بنادیتے ہیں تواسکا فیصلہ قبول کریں گے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن تحقیقات کرکے عمل کرائے۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی خوبصورتی ہے کہ وہ لائن کھینچتی ہے کہ کیاقانونی ہے اورکیاغیرقانونی، پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس قراردادمنظورکرے کہ سپریم کورٹ کاکمیشن مینڈیٹری ہوگاتوہمیں قبول ہوگا۔