آسٹریلیا: بلی نے مالک کی جان بچالی

منگل 2 ستمبر 2014 13:30

آسٹریلیا: بلی نے مالک کی جان بچالی

میلبرن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) آسٹریلیا میں مالک کی جان بچانے والی بلی ہیرو بن گئی۔ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں 'سلی' نامی بلی نے جلتے ہوئے گھر میں مالک کو جھلسنے سے بچالیا اور یوں ہیرو بن گئی، 49 سالہ کریگ جیوز کا کہنا ہے کہ مکان میں آگ لگ گئی تھی اور وہ سورہا تھا، بلی نے صورتحال بھانپ کر فوراً اسے جگادیا۔

(جاری ہے)

کریگ کا کہنا ہے کہ بلی اگر نہ جگاتی تو وہ جھلس کر مرجاتا، فائر سروس کا بھی یہ کہنا ہے کہ اگر کریگ بروقت مکان سے نہ نکل جاتا تو آگ کی لپیٹ میں آجاتا۔

متعلقہ عنوان :