Live Updates

جاویدہاشمی کوہٹانے کے لیے تحریک انصاف پر پارٹی آئین کی پابندی لازمی

منگل 2 ستمبر 2014 12:19

جاویدہاشمی کوہٹانے کے لیے تحریک انصاف پر پارٹی آئین کی پابندی لازمی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے پاس جاویدہاشمی پارٹی کوصدرتسلیم کر چکی ہے اورجاویدہاشمی کانام بطورصدرجماعت درج ہے۔ ایسی صورت میں تحریک انصاف کو جاوید ہاشمی کوعہدے سے ہٹانے کیلئے پارٹی آئین کو فالو کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ذرائع مطابق جاوید ہاشمی کو الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے صدر کے عہدے سے ہٹائے جانے کیلئے پارٹی آئین کے تحت چیئرمین کوالیکشن کمیشن کو تحریری طورپرفیصلے سے آگاہ کرناہوگا لیکن اس فیصلے میں جماعت کے آئین کومد نظر رکھنے یانہ رکھنے کے حوالے سے اگر جاوید ہاشمی کو اعتراض ہواتو وہ جماعت کے فیصلے کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرسکیں گے۔



ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جب تک تحریک انصاف کی جانب سے جاویدہاشمی کو عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے پی ٹی آئی کے آٗین کے تحت عہدے دار کوہٹانے کے طریقہ کار کے مطابق اپنے فیصلے سے آگاہ نہیں کرتے اس وقت جاوید ہاشمی کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈجماعت کے عہددارسے ہٹایا نہیں جا سکتا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :