پی سی بی کا پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے کئی ملازمین سے دہری ذمے داریاں واپس لینے پر سنجیدگی سے غور

منگل 2 ستمبر 2014 11:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے اہم اراکین سمیت کئی ملازمین سے دہری ذمے داریاں واپس لینے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ سابق سر براہوں نے اگر کسی کو دہری ذمے داری سونپ دی ہے تو میں ایک دم اسے تبدیل نہیں کروں گاالبتہ اس بارے میں سوچ بچار جاری ہے۔

(جاری ہے)

تمام معاملات کو ٹھنڈے دماغ سے دیکھ رہے ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آتے ہی تبدیلیاں نہیں کروں گا البتہ میچورٹی سے ٹھوس فیصلے کریں گے پاکستان ٹیم کے منیجر معین خان چیف سلیکٹر بھی ہیں۔مشتاق احمد ،شاہد اسلم قومی اکیڈمی میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔پاکستانی انڈر19 ٹیم کے منیجر علی ضیاء اور پاکستانی ویمنز ٹیم کے کوچ محتشم رشید بھی قومی اکیڈمی میں ذمے داریاں نبھا رہے ہیں۔ سلیکٹر اعجاز احمد بھی این سی اے سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :