Live Updates

بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔ جج خریدنا نوازشریف کا کام ہے، میرا نہیں۔۔۔ عمران خان

پیر 1 ستمبر 2014 03:26

بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔ جج خریدنا نوازشریف کا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین. 2 ستمبر 2014) عمران خان نے رات گئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کے الزامات کا جواب دیا، اور کہا کہ یہ کہنا میرا جج آگیا ہے غلط بات ہے، چیف جسٹس سے انکی صرف ایک دفعہ ملاقات ہوئی ہے، جسٹس ناصر الملک نفیس آدمی ہیں، بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جج خریدنے کا کام نوازشریف کا ہے، میرا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کسی کے کندھے پربیٹھ کر اقتدار میں آنے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، حکمرانوں نے کسی کو نہیں چھوڑا، میڈیا پر بھی تشدد کیا گیا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ میرا مشن ہے کہ پاکستانی ظلم کے خلاف کھڑے ہوجائیں، پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے، بیرون ملک سے آکر پاکستانیوں نے دھرنے میں شرکت کی،بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔انہوں نے اپنا مطالبہ دھرایا کہ وہ نوازشریف کے استعفیٰ کے بغیر یہاں سے نہیں جائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات