Live Updates

اسلام آباد دھرنے کے شرکاء کی پیش قدمی ، تصادم کا خدشہ، قائدین کی گرفتاری بھی متوقع

پیر 1 ستمبر 2014 01:34

اسلام آباد دھرنے کے شرکاء کی پیش قدمی ، تصادم کا خدشہ، قائدین کی گرفتاری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے دھرنے کے شرکاء نے دوبارہ پاک سیکرٹریٹ کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ہے ،مظاہرین ڈنڈے اور پانی کی بوتلیں اُٹھائے آگے بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکورٹی اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال لی ہے۔ کارکنوں اور پولیس میں شدید تصادم ہونے کا خدشہ ہے۔غیر حتمی ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے آج مقدمات کے اندراج کو بعد طاہر القادری اور عمران خان کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات