عوامی تحریک کے دھرنے سے مشتبہ شخص پکڑا گیا، ایوان صدر کا ملازم نکلا

پیر 1 ستمبر 2014 00:11

عوامی تحریک کے دھرنے سے مشتبہ شخص پکڑا گیا، ایوان صدر کا ملازم نکلا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء)عوامی تحریک کے دھرنے سے ایک مسلح شخص پکڑا گیا، تحقیقات پر پتہ چلا ایوان صدر کا ملازم ہے۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک نے پارلیمنٹ کے باہر دھرنے سے مشتبہ شخص پکڑلیا، میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے مشکوک شخص نے اپنا نام کبھی غلام حسین اور کبھی غلام رسول بتایا، اس کا کہنا تھا کہ کسی نے بھی نہیں بھیجا، اپنے دوست کے ساتھ آیا تھا، ایوان صدر میں جنریٹر آپریٹر ہوں۔اس نے بتایا کہ میرے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا، دوست کا تھا، ميرا دوست پستول ديکر چلاگیا۔