حالات کی ذمہ دارحکومت ہے ،وزراء کے بیانات اورطاقت کے استعمال سے حالات بگڑے ہیں ،قمرزمان کائرہ،
جاویدہاشمی کوسب پتہ تھاتوان کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے ،عمران خان چیف جسٹس سے ملے ہوئے توتحقیقات ان کے سپردکردیتے اورحکومت کی تجویزمان لیتے ،میڈیاسے گفتگو
پیر 1 ستمبر 2014 23:26
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ حالات کی ذمہ دارحکومت ہے ،وزراء کے بیانات اورطاقت کے استعمال سے حالات بگڑے ہیں ،جاویدہاشمی کوسب پتہ تھاتوان کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے ،عمران خان چیف جسٹس سے ملے ہوئے توتحقیقات ان کے سپردکردیتے اورحکومت کی تجویزمان لیتے ۔اسلام آبادمیں ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہاکہ پی ٹی آئی اورعوامی تحریک کے کارکنان17دن تک پرامن رہے ،لیکن طاقت کاجب استعمال کیاگیاتوحالات بگڑگئے ،موجودہ حالات کی ذمہ دارحکومت ہے ،وفاقی وزراء کے بیانات بھی حالات کے بگڑنے کاسبب ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اورعوامی تحریک کے کارکنوں کوآگے نہیں جاناچاہتے تھا،طاہرالقادری سے موجودہ صورتحال پرگفتگوکرنے آیاتھااورآج بھی کسی وقت ان سے ملنے آوٴں گا،ان کاکہناتھاملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کیلئے طاہرالقادری کے پاس آیاتھاان کاکہناتھاکہ جاویدہاشمی کوسب پتہ تھاتوان کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے ،بات واضح طورپرغلط لگتی ہے اگرپتہ تھاتوپہلے یہ باتیں کیوں نہیں بتائیں اگرعمران خان چیف جسٹس سے ملے ہوئے تھے توحکومت کاموٴقف مان کرچیف جسٹس کے کورٹ پرفیصلہ چھوڑدیتے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ہاشمی کل تک سٹیج پرکھڑ ے ہوکرہنس ہنس کرتقریریں کررہے تھے ایک بات پراختلاف کے بعدباقی باتیں سامنے لائے ۔انہوں نے کہاکہ ہم جمہوریت کی بالادستی چاہتے ہیں ۔
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.