طاہر عالم خان کو ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد تعینات کر دیا گیا، آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج بھی ہوگا، نوٹیفکیشن جاری

پیر 1 ستمبر 2014 23:26

طاہر عالم خان کو ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد تعینات کر دیا گیا، آئی ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) 20روز کے دوران اسلام آباد پولیس کی کمان تیسری مرتبہ تبدیل ،حکومت نے شہر اقتدار کی محافظوں کی کمان ایک مرتبہ پھر تبدیل کرتے ہوئی طاہر عالم خان کو ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد تعینات کر دیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔طاہر عالم خان کے پاس آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج ہوگا۔

(جاری ہے)

پیر کی شام وفاقی حکومت نے ایک بار پھر آئی جی اسلام آباد کی کمان تبدیل کردی ہے اورطاہر عالم خان کو ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد تعینات کر دیا ہے۔طاہر عالم خان اس سے قبل ایس ایس پی اسلام آباد،اے آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس او ر سندھ پولیس میں بھی بطور ڈی آئی جی کام کر چکے ہیں۔طاہرعالم خان کی تعیناتی اس وقت بطور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس کی گئی ہے اور ان کے پاس آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج بھی رہے گا جبکہ خالد خٹک پہلے کی طرح ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کے طور پر ہی فرائض سرانجام دیں گے.