Live Updates

ریاستی جبر اور تشدد سے تحریک انصاف کا راستہ نہیں روکا جاسکتا،عبدالعلیم خان

پیر 1 ستمبر 2014 23:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ریاستی جبر ا ور تشدد سے تحریک انصاف کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔بربریت کرتے ہوئے حکومتی مشینری نے میڈیا کے ورکرز کوبھی نہیں بخشا۔ حکمرانوں نے اپنی حرکتوں سے اپنی مخالفت میں مزید اضافہ کیا اور اب ملک گیر مظاہروں اور عوامی احتجاج سے میاں برادران کی جلد رخصتی یقینی ہوگئی ہے۔

گورنر ہاوٴس کے باہر پی ٹی آئی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ حالات اب جعلی حکمرانوں کے بس سے باہر ہوچکے ہیں۔ دھرنے اور احتجاج کا مذاق اڑانے والوں کو اصل صورتحال کا اندازہ ہوگیا ہے پولیس نے بھی غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کردیا ہے اب بہتر ہوگا کہ حکومت گلو بٹ کو ہی پولیس کا سربراہ بنا دے۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ اہل لاہور ہمیشہ عمران خان کی کال پر لبیک کہیں گے اور آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں پارٹی کارکنوں نے بالخصوص خواتین نے بھرپور احتجاج کیا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد، ایم پی اے میاں اسلم اقبال، شنیلہ روت، پارٹی عہدیداران شعیب صدیقی، جمشید اقبال چیمہ، اصغر گجر، میاں حماد اظہر، میاں حامد معراج، سردار کامل عمر، عندلیب عباس، نذیر چوہان، فرخ جاوید مون، شیخ عامر، نوشین حامد معراج، نیلم اشرف، طلعت نقوی، میاں یامین ٹیپو، شہزاد سہیل، جمشید بٹ، مہر واجد عظیم، کرنل شوکت، چوہدری صادق، میاں افتخار، حامد زمان، ظہیر عباس کھوکھر، خالد گجر، محمد مدنی، ملک وقار، میاں طارق، بیرسٹر منصور سرور، مسرت جمشید اور نوشیل بدرنے شرکت کی۔

دریں اثناء پی ٹی آئی لاہور کے صدر عبدالعلیم خان اور دیگر عہدیداران نے پارٹی کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اور پارٹی عہدیداران کے خلاف مقدمات کے اندراج کو سیاسی انتقام کی بدترین مثال قرار دیا اور گرفتار پارٹی ورکرز کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات