Live Updates

چیف جسٹس بارے جاویدہاشمی کا بیان ان کی ذہنی اختراع ہے ،عمران خان کی الزامات کی تردید ،

سیاسی معاملات میں فوج کی مددکی ضرورت نہیں ،فوج کی سیاسی مداخلت کے سخت خلاف ہوں ،ہاشمی ذاتی ایجنڈے پرکام کررہے ہیں اورمجھے بدنام کررہے ہیں،چیئرمین تحریک انصاف

پیر 1 ستمبر 2014 23:23

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جاویدہاشمی کے الزامات کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ چیف جسٹس بارے بیان ان کی ذہنی اختراع ہے ،سیاسی معاملات میں فوج کی مددکی ضرورت نہیں ،فوج کی سیاسی مداخلت کے سخت خلاف ہوں ،ہاشمی ذاتی ایجنڈے پرکام کررہے ہیں اورمجھے بدنام کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عمران خان نے جاویدہاشمی کے الزامات کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ جاویدہاشمی کوہرمعاملے پراعتمادمیں لیاجاتارہاوہ اپنے ذاتی ایجنڈے پرکام کررہے ہیں اوراس کیلئے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کے بارے میں جاویدہاشمی کابیان ان کی ذہنی اختراع ہے میں فوج کے سیاسی کردارکے خلاف ہوں اورسیاسی معاملات میں فوج کی مددکی ضرورت نہیں اوراب بھی کہتاہوں کہ فوج کوسیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے اورکسی بھی غیرآئینی اورغیرجمہوری اقدام کوکسی صورت قبول نہیں کیاجائیگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات